Faraz Faizi

Add To collaction

سلگتی آہوں کا سلسلہ


تمہاری یادوں میں جان جاناں سلگتی آہوں کا سلسلہ ہے

نہ رات ہی اپنی کٹ رہی ہے نہ دن ہی اپنا گزر رہا ہے


تمہیں بسے ہو ہمارے من میں

تمہیں خیالوں کی انجمن میں

تمہارا احساس خون بن کر

رواں ہو جیسے مرے بدن میں

ہماری پیاسی نگاہ بھی اب

اسیر ہے تیرے بانکپن میں

تمہیں بتاؤ ناں جان من اب ہمارا اپنا بچا ہی کیا ہے


تمہاری یادوں میں جان جاناں...


بہار کی رُت بھی آرہی ہے

گلوں پہ مدہوشی چھا رہی ہے

شگفتہ کلیوں کا رنگ نکھرا

ہے، قمری نغمہ سنا رہی ہے

تمہاری رہ میں بچھی ہیں آنکھیں

ہیں سُونی سُونی ہماری باہیں

چلے بھی آؤ ناں دلرُبا اب مٹادو جو کچھ بھی فاصلہ ہے


تمہاری یادوں میں جان جاناں...


یہ عشق کی راہ ہے سنو جی

یہاں پہ سب اپنے من کے موجی

ہاں رنگ اس کے جدا جدا ہیں

کوئی قلندر ہے کوئی جوگی

یہ ہر کسی کو سمجھ نہ آیا

نہ عقل میں یہ کہیں سمایا

سمجھ سکے ہم تو اتنا فیضی یہ سارا دل کا معاملہ ہے


تمہاری یادوں میں جان جاناں...


آپ کا: فرازفیضی..9326187516


   10
6 Comments

Angela

09-Oct-2021 09:41 AM

👏

Reply

Dr. SAGHEER AHMAD SIDDIQUI

23-Sep-2021 10:24 AM

Wah

Reply

Shalini Sharma

23-Sep-2021 10:14 AM

Nice

Reply